تلنگانہ

تلنگانہ:بس کنٹہ میں جاگری،40طلبہ محفوظ

تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں ایک پرائیویٹ اسکول کی بس کنٹہ میں گرگئی تاہم اس میں موجود طلبہ محفوظ رہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں ایک پرائیویٹ اسکول کی بس کنٹہ میں گرگئی تاہم اس میں موجود طلبہ محفوظ رہے۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

تفصیلات کے مطابق 40 بچوں کے ساتھ یہ بس جارہی تھی کہ بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس سڑک کے کنارے واقع کنٹہ میں گرگئی۔

اس حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلبہ کو بس سے نکالتے ہوئے بچانے میں کامیابی حاصل کی۔

بس ڈرائیور نے کہاکہ بس کا اسٹیرنگ مناسب طورپر کام نہیں کررہا تھا جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔