تلنگانہ
تلنگانہ:ضلع نلگنڈہ میں بس کی لاری کو ٹکر۔ڈرائیورہلاک، 8مسافرین زخمی
تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے نارکٹ پلی میں کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں بس کا ڈرائیور ہلاک اور 8مسافرین زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے نارکٹ پلی میں کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں بس کا ڈرائیور ہلاک اور 8مسافرین زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب شاہراہ پر ٹہری ہوئی لاری کو آرٹی سی نے ٹکر دے دی۔
اس حادثہ میں بس کا ڈرائیور ہلاک ہوگیااور8مسافرین شدید زخمی ہوگئے۔
ان تمام زخمیوں کو علاج کیلئے پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیاگیا۔اس حادثہ کے وقت بس میں 25مسافرین سوار تھے۔