بھارت

بی آر ایس کا تاسیسی اجلاس

کے ٹی راماراؤ نے ضلع انچارج وزراء سے مقامی اراکین اسمبلی و ضلع صدر بی آر ایس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ان تقاریب کااہتمام کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: کارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی راماراؤ نے کہا کہ پارٹی کے گٹ ٹو گیدر اجلاس مئی کے مہینہ کے اواخر منعقد کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 27 اپریل کو پارٹی تاسیسی اجلاس منعقد کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس نے پی اے سی چیرمین کا عہدہ اپوزیشن کودیا
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
نئے شہر کی تعمیر سے قبل موجودہ شہر کی ترقی پر توجہ دینے ریونت ریڈی کو کے ٹی آر کا مشورہ
ہریش راؤ نے ٹی آر ایس کا کھنڈوا گلے میں ڈال لیا۔ پارٹی کے نام کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں
ہم موسیٰ پراجکٹ کے متاثرین کی مدد کریں گے: ہریش راؤ

سابق میں پارٹی کی جانب سے 27 اپریل سے قبل گٹ ٹو گیدر اجلاس مکمل کرلینے کی ہدایت دی گئی۔

کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ اب ایک مہینہ کا اضافہ کرنے کے بعد بی آر ایس کے ساتھ منعقد کیا جاسکے گا۔

کے ٹی راماراؤ نے ضلع انچارج وزراء سے مقامی اراکین اسمبلی و ضلع صدر بی آر ایس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ان تقاریب کااہتمام کرنے کی ہدایت دی۔

کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ ان تقاریب کااہتمام اعلی قیادت اور پارٹی ورکرس کو ایک دوسرے کو قریب لاتے ہوئے ہر پارٹی ورکر کو بی آر ایس خاندان کا رکن ہونے کااحساس دلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں میں اعتماد پیدا کرنا ہے کہ ہر حالت میں پارٹی قیادت ان کے ساتھ ہے۔

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے جاری فلاحی اقدامات کو عوام تک پہنچاتے ہوئے اپوزیشن کے گمراہ کن پروپگینڈہ کو ناکام بنانا ہے۔