تلنگانہ
تلنگانہ: ضلع عادل آبادمیں کار، پُل سے گرپڑی۔6افرادزخمی
تلنگانہ کے ضلع عادل آبادمیں پیش آئے سڑک حادثہ میں 6افرادشدیدزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آبادمیں پیش آئے سڑک حادثہ میں 6افرادشدیدزخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے نیراڈی گونڈامنڈل کے رول مامڈاگاوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار کا ٹائرپھٹ پڑا اوریہ کاربے قابو ہوکر پُل پر سے گرپڑی۔
اس حادثہ میں 6افرادزخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس حادثہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ستھ وائرل ہوگیا۔