تعلیم و روزگار

سالِ گزشتہ کے فائنل امتحان لکھنے والے طلبہ کو رعایتی نشانات دینے جے این ٹی یو کا فیصلہ

جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی (جے این ٹی یو) حیدرآباد نے سال 2022 میں فائنل امتحان لکھنے والے طلبہ جو ناکام ہوگئے ہیں انہیں گریس مارکس (رعایتی نشانات) دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ طلبہ کے لئے ایک خوشخبری سے کم نہیں ہے۔

حیدرآباد: جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی (جے این ٹی یو) حیدرآباد نے سال 2022 میں فائنل امتحان لکھنے والے طلبہ جو ناکام ہوگئے ہیں انہیں گریس مارکس (رعایتی نشانات) دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ طلبہ کے لئے ایک خوشخبری سے کم نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ کو کونسلنگ کی سہولت، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا ٹول فری نمبر جاری
طلباء سے ٹوائلٹ صاف کروانے پر صدرمعلمہ کے خلاف ایف آئی آر
مفت کلاسس کا آغاز
اسکولی طلباء کو انڈے اور کیلے فراہم کرنے کے احکام جاری

ریگولر طلبہ کے لئے یونیورسٹی جملہ 30 رعایتی نشانات دے گی جو امتحانات میں کم نمبرات لائے ہیں اور ناکام رہے ہیں۔ اسی طرح لٹرل انٹری والے طلبہ کو 23 رعایتی نشانات دیئے جائیں گے۔ یہ فیصلہ طلبہ کی جانب سے کئے جارہے مطالبہ کے تحت کیا گیا ہے۔

رعایتی نشانات حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کو چاہئے کہ وہ اس کے لئے درخواست داخل کریں۔ تمام مضامین کو جمع کرتے ہوئے 30 رعایتی نشانات ہی دیئے جائیں گے اور ممکن ہے کہ کسی ایک مضمون کے لئے 10 نشانات درکار ہوں اور کسی دوسرے مضمون کے لئے 2 نشانات درکار ہوں۔

گزشتہ سال یونیورسٹی نے رعایتی نشانات دیئے تھے‘ اسی کو اس سال بھی توسیع دی جارہی ہے۔ یہ بات جے این ٹی یو حیدرآباد کے رجسٹرار پروفیسر منظور حسین نے بتائی۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے بی ٹیک‘ بی فارم اور بی بی اے طلبہ کو پروموشن کے لئے آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔ اس سے تقریباً 3500 طلبہ کو فائدہ ہوگا۔

a3w
a3w