تلنگانہ

گنیش مورتیوں کا کامیاب وسرجن، وزیراعلی تلنگانہ کی مبارکباد

وزیراعلیٰ نے حیدرآباد شہر میں لاکھوں مورتیوں کے وقت پر ٹینک بند سمیت دیگر مقامات پروسرجن کے پروگرام کو پرامن اور منظم طریقہ سے مکمل کرنے میں تعاون کرنے والے شہریوں کی بھی ستائش کی۔

حیدرآباد: دارلحکومت حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر علاقوں میں گنیش کی مورتیوں کاوسرجن پرامن طریقہ سے مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے مسرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
مسلم بھائیوں کے جذبہ خیرسگالی سے پولیس کمشنرمتاثر
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ نو روز تک گنیش کی پوجا اورنوراتری کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بغیرپُرامن طورپر گزرجانے پر وہ بہتر فرائض انجام دینے والے پولیس، بلدیہ،ریونیو، بجلی، ٹرانسپورٹ، پنچایت راج اور دیگر محکموں کے عہدیداروں و عملہ، فیسٹیول کمیٹیوں کے منتظمین اورشردھالووں کو اُن کی خدمات پر مبارکباد دی پیش کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے حیدرآباد شہر میں لاکھوں مورتیوں کے وقت پر ٹینک بند سمیت دیگر مقامات پروسرجن کے پروگرام کو پرامن اور منظم طریقہ سے مکمل کرنے میں تعاون کرنے والے شہریوں کی بھی ستائش کی۔