وزیر اعلی تلنگانہ نے وقارآباد سے اے پی کے کرشنا تک نئی ریلوے لائن کے کام جلد شروع کرنے اقدامات کرنے کی ہدایت دی
انہوں نے ریاست میں زیر التواء ریلوے پراجکٹس اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق نئے منصوبے شروع کرنے کے سلسلہ میں عہدیداروں اورریلوے کے اعلی حکام کے ساتھ کمانڈ کنٹرول سنٹر میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
حیدرآباد: وزیر اعلی تلنگانہ نے وقارآباد سے اے پی کے کرشنا تک نئی ریلوے لائن کے کام کو جلد از جلد شروع کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے ریاست میں زیر التواء ریلوے پراجکٹس اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق نئے منصوبے شروع کرنے کے سلسلہ میں عہدیداروں اورریلوے کے اعلی حکام کے ساتھ کمانڈ کنٹرول سنٹر میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تلنگانہ کے صنعتی شعبہ کے لئے ایک خصوصی ریلوے لائن بنائی جائے۔ اس کے لئے فیوچر سٹی سے امراوتی ہوتے ہوئے بندر پورٹ تک گرین فیلڈ ہائی وے کے ساتھ ریلوے لائن کا قیام کیا جائے۔
وزیر اعلی نے ریجنل رنگ ریلوے کی اہمیت بھی حکام کو بتائی اور کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ریلوے لائنوں کے تجاویز پر غور کیا جائے۔
انہوں نے شمس آباد سے چنئی تک بلٹ ٹرین کے لیے نئی ریلوے کنیکٹیویٹی پر بھی توجہ دینے کی ہدایت دی اور بتایا کہ موجودہ ریلوے لائن کے مقابلے میں نئی لائن سے فاصلہ بھی کم ہوگا۔
اجلاس میں رکن پارلیمنٹ کڈیم کاویا، وزیر اعلی کے مشیر ویم نریندرریڈی، چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ، ٹی آر اینڈ بی کے اسپیشل سکریٹری وکاس راج، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری سرینواس راجو، فینانس سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ، ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر سنجے کمار سری واستو سمیت کئی اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔