چیف منسٹر تلنگانہ نے مقننہ میں اعتماد کھودیا:ایٹالہ راجندر
ایٹالہ راجندر نے کہا کہ اس سال قانون ساز اسمبلی صرف 14 دن کے لیے منعقد ہوئی، جب کہ متحدہ آندھراپردیش میں قانون ساز اسمبلی کے اجلاس 60-70 دنوں کے لیے ہوا کرتے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے سینئر لیدڑ ای راجندر نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو پر مقننہ میں اعتماد کھونے کا الزام لگایا۔ حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال قانون ساز اسمبلی صرف 14 دن کے لیے منعقد ہوئی، جب کہ متحدہ آندھراپردیش میں قانون ساز اسمبلی کے اجلاس 60-70 دنوں کے لیے ہوا کرتے تھے۔
انہوں نے حکمران جماعت پر اپوزیشن کی آواز کو دبانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پر بی جے پی کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کو بی اے سی کے اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، لیکن قومی پارٹی بی جے پی کو بی اے سی میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اسپیکر نے قانون ساز اسمبلی کی روایات پر عمل نہیں کیا۔ دھرانی نظام میں اصلاح کرنے کے بجائے، راجندر نے الزام لگایا کہ غریب افرادکی ہزاروں ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر اقتدار میں رہنے والوں نے حاصل کی ہے۔