مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 18 فروری کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 18 فروری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 18 فروری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1266 ۔مملوک سلطنت (غلام خاندان) کے آٹھویں سلطان نصیر الدین محمد شاہ کا انتقال ہوا۔ ان کے داماد غیاث الدین بلبن دہلی کے تخت پر بیٹھے۔

1486 ۔بنگال کے روحانی گرو اور شاعر چیتنیا دیو کی پیدائش۔

1614 ۔بادشاہ جہانگیر نے میواڑ پر قبضہ کیا۔

1685۔پرتگالیوں نے ممبئی کو انگریزوں کے حوالے کیا۔

1828۔ جبرالٹر میں زبردست طوفان سے 100 سے بھی زائد کشتیاں غرقاب ہوگئیں۔

1836۔ عظیم سنت اور مفکر سوامی رام کرشن پرم ہنس کی پیدائش 18 فروری 1836 کو ہوئی تھی، پرم ہنس کا پچپن کا نام گدادھر چٹرجی تھا۔

1895۔مجاہد آزادی رفیع احمد قدوائی کی پیدائش اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے مسولی گاوں میں ہوئی۔

1905۔شیام جی کرشن ورما نے لندن میں انڈیا ہوم رول سوسائٹی قائم کی۔

1906۔آر ایس ایس کے دوسرے سرسنگھ چالک راوَ سداشو گوالکر کی پیدائش ہوئی تھی۔

1911۔طیارہ سے ڈاک پہنچانے کا کام سب سے پہلے ہندستان میں شروع ہوا ، ایئر میل کی پہلی باضابطہ پروازالہ آباد میں منعقد ہوئی ۔ دس کلو میٹر کی اس پرواز میں 6500 خطوط نینی لے جائے گئے۔

1925 ۔ساہیتہ اکادمی ایوارڈ سے نوازے گئے ہندی کی مشہور مضنف اور مضمون نگار کرشنا سوبتی کی پیدائش ہوئی۔

1926 ۔بالی وڈ اداکارہ نلنی جیونت کا جنم ہوا۔

1927۔امریکہ اور کناڈا کے درمیان سفارتی تعلقات کا آغاز ہوا۔

1930۔طویل عرصے تک ہمارے شمسی نظام کے نویں سیارہ پلوٹو کی دریافت کلائیڈ ٹامبامگ نے کی ۔ بعد میں پلوٹو سے سیارے کا درجہ واپس لے لیاگیا۔

1932۔ جاپان نے منچوریا کو آزادقرار دیا۔

1941۔رائل انڈین نیوی میں بغاوت ہوئی۔

1946 ۔ممبئی میں رائل انڈین نیوی (بحریہ) کی بغاوت ہوئی۔

1954 ۔پہلے چرچ آف سائینٹولوجی لاس اینجلس میں قائم ہوا۔

1960۔ارجنٹینا، برازیل، چلی، میکسکو، پیراگوے، پیرو اور اوراگوے نے لاطینی امریکہ آزاد تجارت تنظیم کی تشکیل سے اتفاق کیا۔

1965 ۔افریقی ملک گامبیا کو برطانیہ سے آزادی ملی۔

1971 ۔ہندستان نے اروي سیٹلائٹ سٹیشن کے ذریعے برطانیہ کے ساتھ پہلی سیٹلائٹ رابطہ قائم کیا۔

1979 ۔امریکہ نےہندستان کو 1664 کروڑ روپے کا چیک دیا جو دنیا میں سب سے بڑی رقم کا چیک سمجھا جاتا ہے۔

1979 ۔سہارا ریگستان میں پہلی اور آخری مرتبہ برفباری کاواقعہ پیش آیا۔

1985۔ گامبیا کو برطانیہ کی غلامی سے آزادی ملی۔

1994۔جنیوا میں اقوام متحدہ کانفرنس میں 130 ممالک کے نمائندوں نے زمین کے درجہ حرارت کو روکنے کیلئے گرین ہاوس گیس کے اخراج میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

2001 ۔ایف بی آئی کے ایجنٹ رابرٹ ہینسن کو سوویت یونین کے لئے جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

2004۔شمال مشرقی ایران میں چلتی ٹرین کے ویگن میں ایندھن اور کیمیاوی کھاد کے ملنے سے ہوئے دھماکہ سے 300 سے زائد لوگ ہلاک اور 450 زخمی ہوئے۔

2007 ۔دہلی سے لاہور جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں ہوئے بم دھماکے میں 68 افراد ہلاک ہوئے۔

a3w
a3w