تلنگانہ

سرکردہ اداکار کوٹا سرینواس راؤ کو وزیراعلی تلنگانہ کا خراج

وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ چار دہائیوں سے زائد عرصہ تک فلمی صنعت کے لیے ان کی خدمات اور یادگار کردار ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ ان کی موت تلگو فلمی صنعت کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے سرکردہ اداکار کوٹا سرینواس راؤ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کرداروں کے ذریعہ فلمی ناظرین کا دل جیتنے والے کوٹا سرینواس راؤکی موت انتہائی افسوسناک ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
کیا ڈیوڈ وارنر تیلگو سنیما میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں؟ یہ رہی پہلی نظر!
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس


وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ چار دہائیوں سے زائد عرصہ تک فلمی صنعت کے لیے ان کی خدمات اور یادگار کردار ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ ان کی موت تلگو فلمی صنعت کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔


ریونت ریڈی نے اس موقع پر کوٹا سرینواس راؤ کے ارکان خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ کوٹا سرینواس راؤ نے 1999 میں وجئے واڑہ سے ایم ایل اے کے طور پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے عوامی خدمت انجام دی تھی۔