مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں رواں سال حج کے دوران شدید گرمی کی پیش قیاسی

سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ کے مطابق جون میں شدید گرمی ہوتی ہے اور فضا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ رواں سال 24 سے 29 جون تک سال کا گرم ترین وقت ہوگا۔

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے رواں سال دوران حج شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ ایمن غلام نے مملکت میں حج کے ارادے سے آنے والے عازمین کو خبردار کیا ہے کہ اس بار جون میں حج کا سیزن آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مکہ معظمہ میں 4700 خلاف ورزیوں کی نشاندہی، حکومت عازمین کی بہتر خدمات کیلئے کوشاں
کسی کو بھی حج کی سکیورٹی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:اٹارنی جنرل

سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ کے مطابق جون میں شدید گرمی ہوتی ہے اور فضا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ رواں سال 24 سے 29 جون تک سال کا گرم ترین وقت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال 24 لاکھ سے زائد فرزندان توحید حج کی سعادت حاصل کرینگے، انہیں چاہئے کہ شدید گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ضروری انتظامات کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے عازمین کی سہولت کے لئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔

a3w
a3w