تلنگانہ
وزیراعلی تلنگانہ نے یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ فٹ بال کھیلا: ویڈیو
تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے آج یونیورسٹی کے طلباکے ساتھ فٹ بال کھیلا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے آج یونیورسٹی کے طلباکے ساتھ فٹ بال کھیلا۔
وزیراعلی کچھ دنوں سے ریاست میں انتخابی مہم میں کافی زیادہ مصروف تھے۔اتوار کی صبح وہ حیدرآبادسنٹرل یونیورسٹی پہنچے جہاں انہوں نے طلباء کے ساتھ فٹ بال کھیلا۔
ریونت ریڈی کے ساتھ ایم ایل سی بالموری وینکٹ، ایم پی انیل کمار یادو، ایچ سی یو این ایس یو آئی یونٹ، ایچ سی یو کے طلباء نے بھی فٹ بال کھیلا۔
وزیراعلی کے مشیر نریندرریڈی، فوڈ کارپوریشن کے چیرمین ایم اے فہیم، ٹی سیاٹ کے سی ای او وینوگوپال ریڈی اور دیگربھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلی کے فٹ بال کھیلنے کی ویڈیوز سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔