تلنگانہ

شیبو سورین کو وزیراعلی تلنگانہ کاخراج

انہوں نے کہا کہ سود خوروں اور منشیات کے خلاف جدوجہد میں بھی شیبو سورین نے اپنی منفرد پہچان قائم کی۔ چھوٹی ریاستوں کے قیام کے لیے وہ ہمیشہ حمایت کرتے رہے اور تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے کے لیے چلایی گیی تحریک کے دوران بھی آخر تک مضبوط سہارا بنے رہے۔

حیدرآباد: وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلی شیبوسورین کی موت پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے خصوصی ریاست کے قیام اور قبائلی مسائل کے حل کے لیے بے لوث جدوجہد کرنے والے رہنما ’’گرو جی‘‘ شیبو سورین ایک سچے مجاہد تھے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،


انہوں نے کہا کہ سود خوروں اور منشیات کے خلاف جدوجہد میں بھی شیبو سورین نے اپنی منفرد پہچان قائم کی۔ چھوٹی ریاستوں کے قیام کے لیے وہ ہمیشہ حمایت کرتے رہے اور تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے کے لیے چلایی گیی تحریک کے دوران بھی آخر تک مضبوط سہارا بنے رہے۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ قبائلی برادری کے لیے گرو جی کی خدمات تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شیبو سورین نے آٹھ بار لوک سبھا کے رکن، دو بار راجیہ سبھا کے رکن اور جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں۔


انہوں نے شیبو سورین کی موت پر ان کے بیٹے اور جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین اور ارکان خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔


اسی دوران بی آرایس کی رکن کونسل کے کویتا نے بھی شیبو سورین کی موت پر گہرے دکھ کااظہار کیا۔ انہوں نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہویے کہا کہ وہ قبائلی حقوق کے ایک مضبوط حامی تھے اور انہوں نے تلنگانہ ریاست کے قیام کی تحریک کی بھی حمایت کی تھی۔