تلنگانہ
وزیر اعلیٰ تلنگانہ پیر کو نئے راشن کارڈس کی تقسیم کا آغاز کریں گے
اس تقریب کے سلسلہ میں ریاستی وزیرسیول سپلایز اتم کمار ریڈی نے تفصیلات بتاتے ہویے کہا کہ حکومت کی غذایی تحفظ اسکیم کے تحت کل دوسرے مرحلہ میں 3 لاکھ 58 ہزار سے زائد نئے راشن کارڈس جاری کیے جائیں گے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پیر کو سوریا پیٹ ضلع کے ترملگری علاقہ میں نئے راشن کارڈس کی تقسیم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کریں گے۔
اس تقریب کے سلسلہ میں ریاستی وزیرسیول سپلایز اتم کمار ریڈی نے تفصیلات بتاتے ہویے کہا کہ حکومت کی غذایی تحفظ اسکیم کے تحت کل دوسرے مرحلہ میں 3 لاکھ 58 ہزار سے زائد نئے راشن کارڈس جاری کیے جائیں گے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ نئے راشن کارڈس کی اجرائی اور موجودہ کارڈس میں اضافی ناموں کے اندراج سے حکومت پر سالانہ تقریباً 1,150 کروڑ روپوں کا بوجھ پڑے گا۔
اس تقریب کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ضلع کلکٹر تیجس نند لال پوار نے ضلع ایس پی نرسمہا کے ہمراہ وزیر اعلیٰ کے جلسہ کے مقام پر سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔