دہلی

سیاسی فائدہ کیلئے بی جے پی کتنی بار بھگوان رام کو استعمال کرے گی؟: کپل سبل

کپل سبل نے کہا کہ ”بی جے پی کتنے بار اپنے سیاسی فائدہ کے لیے بھگوان رام کو استعمال کرے گی؟ کیوں بھگوان رام کے اصولوں کو آپ گلے نہیں لگاتے؟ ان کی ہمت، استقامت، وفاداری، جذبہ، محبت، اطاعت اور یکسانیت پر کیوں عمل نہیں کرتے؟

نئی دہلی: رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے آج سیاسی فائدہ کے لیے بھگوان رام کا نام لینے کا بی جے پی پر الزام عائد کیا اور کہا کہ حکمراں پارٹی کی حکمرانی کے دوران ان کے اصولوں کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ ایودھیا میں بھگوان رام کے نام سے ایک عظیم مندر معنون کیے جانے کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے ایک ہی دن بعد سب نے یہ ریمارک کیا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
الیکشن کمیشن بے بس کٹھ پتلی، مودی کو نوٹس نہ بھیجنے پر کپل سبل کی تنقید
مدرسوں میں بھگوان رام کی کہانی پڑھائی جائے گی: :صدرنشین وقف بورڈ
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

 مودی نے کہا تھا کہ بھگوان شری رام بس آنے ہی والے ہیں اور زور دیا تھا کہ آئندہ رام نومی کے دوران اس مندر میں پوجا کے بعد ساری دنیا میں مسرت لہر دوڑے گی۔

 ایکس پر تحریر کردہ پیام میں کپل سبل نے کہا کہ ”بی جے پی کتنے بار اپنے سیاسی فائدہ کے لیے بھگوان رام کو استعمال کرے گی؟ کیوں بھگوان رام کے اصولوں کو آپ گلے نہیں لگاتے؟ ان کی ہمت، استقامت، وفاداری، جذبہ، محبت، اطاعت اور یکسانیت پر کیوں عمل نہیں کرتے؟ آپ کی حکمرانی میں ان اقدار میں سے ایک پر بھی عملدرآمد نہیں دکھائی دیتا۔

کپل سبل جو یوپی اے 1 اور 2 میں مرکزی وزیر تھے، گزشتہ سال مئی میں کانگریس چھوڑ کر راجیہ سبھا کے لیے سماج وادی پارٹی کی تائید سے آزاد امیدوار منتخب ہوئے تھے۔

a3w
a3w