ملک کی طرز پر ملک بھرمیں راشن کارڈس پرباریک چاول کیلئے مرکز جائزہ لے۔ وزیراعلی تلنگانہ کا مرکزی وزیر پرہلاد جوشی پر زور
آج صبح وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی سے ہوٹل تاج کرشنا میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے تجویز پیش کی کہ جس طرح تلنگانہ میں سَنّا چاول تقسیم کیا جا رہا ہے، اسی طرز پر مرکزی حکومت بھی ملک بھر میں اس کے تقسیم کا جائزہ لے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ یونت ریڈی نے مرکزی وزیر امورصارفین پرہلاد جوشی پرزوردیا کہ تلنگانہ میں راشن کارڈس پرغریبوں کو باریک چاول کی فراہمی کا مرکزی حکومت جائزہ لے تاکہ ملک بھر میں راشن کارڈس کے ذریعہ غریبوں کوباریک چاول کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر اس موضوع پر تفصیلی مطالعہ کرکے مناسب فیصلہ کیا جانا چاہیے۔
ریونت ریڈی کی تجویز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پرہلاد جوشی نے کہا کہ مکمل مطالعہ کے بعد ملک گیر سطح پر باریک چاول کی راشن کارڈس کے ذریعہ فراہمی کے امکان پر غور کیا جائے گا۔
انہوں نے مرکزی وزیر سے کہا کہ تلنگانہ میں راشن کارڈس رکھنے والوں کو باریک چاول کی فراہمی کی ملک کی کسی اورریاست میں نظیرنہیں ملتی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب تک عوام کو وہی چاول نہ دیا جائے جو وہ روزمرہ استعمال کرتے ہیں، تب تک کسی بھی فلاحی اسکیم کا مقصد پورا نہیں ہوتا۔
آج صبح وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی سے ہوٹل تاج کرشنا میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے تجویز پیش کی کہ جس طرح تلنگانہ میں سَنّا چاول تقسیم کیا جا رہا ہے، اسی طرز پر مرکزی حکومت بھی ملک بھر میں اس کے تقسیم کا جائزہ لے۔
واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے یکم اپریل 2024 سے راشن کارڈ رکھنے والوں کو باریک چاول کی تقسیم شروع کی ہے، جس کے تحت ہر مستحق فرد کو 6 کلو اعلیٰ معیار کا چاول فراہم کیا جا رہا ہے۔ پسماندہ طبقات کو بہتر غذائیت پہنچانے کے مقصد سے، حکومت نے موٹے چاول کی جگہ معیاری باریک چاول تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اُتم کمار ریڈی، چیف سکریٹری کے راما کرشنا راؤ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری شیشادری، سیول سپلائز کے پرنسپل سکریٹری اسٹیفن رویندر اور دیگر سینئر عہدیدار موجود تھے۔