حیدرآباد

تلنگانہ: چُڑی دار گینگ نے خواتین کا لباس پہن کر فلیٹ میں کی چوری

خواتین کا لباس پہن کر فلیٹ میں چوری کی واردات انجام دی گئی تاکہ چوروں کی شناخت نہ کی جاسکے۔

حیدرآباد: خواتین کا لباس پہن کر فلیٹ میں چوری کی واردات انجام دی گئی تاکہ چوروں کی شناخت نہ کی جاسکے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

یہ واردات حیدرآباد کے ایس آرنگر کی زیڈ کالونی کے ایک فلیٹ میں انجام دی گئی۔

فلیٹ کے مالک وینکٹیشورراو نے پولیس سے اس خصوص میں کی گئی شکایت میں کہا کہ ان کے فلیٹ سے قفل شکنی کے ذریعہ چوروں نے چارتولے کے طلائی زیورات کے علاوہ ایک لاکھ روپئے نقد رقم اور ایک لیاپ ٹاپ کی چوری کرلی۔

اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیا۔

پولیس نے اپارٹمنٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کا تجزیہ کیا تو یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ خواتین کا لباس پہن کر یہ واردات انجام دی گئی۔پولیس نے اس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر چوروں کی تلاش شروع کردی۔