تلنگانہ

بٹنگ ایپس کیخلاف تلنگانہ سی آئی ڈی کے ملک کے مختلف مقامات پر چھاپے۔7ملزمین گرفتار

تلنگانہ سی آئی ڈی نے آن لائن بٹنگ کے خلاف اپنی نوعیت کی پہلی قومی سطح کی کارروائی کے دوران راجستھان، گجرات اور پنجاب کے 6مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور غیر قانونی بٹنگ پلیٹ فارمس سے وابستہ 8ملزمین کو گرفتار کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ سی آئی ڈی نے آن لائن بٹنگ کے خلاف اپنی نوعیت کی پہلی قومی سطح کی کارروائی کے دوران راجستھان، گجرات اور پنجاب کے 6مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور غیر قانونی بٹنگ پلیٹ فارمس سے وابستہ 8ملزمین کو گرفتار کیا۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ


یہ چھاپے پیر اور منگل کو چھ ٹیموں نے مل کر مارے، جن کا نشانہ ایسے آپریٹر تھے جو مختلف ایپس کے ذریعہ بٹنگ کی سرگرمیاں چلا رہے تھے۔


ملزمین پر الزام ہے کہ وہ عوام کو خطرناک شرطوں میں مائل کر رہے تھے، جس سے کئی افراد کو مالی نقصان پہنچا۔
چھاپوں کے دوران عہدیداروں نے کئی ہارڈ ویئر ڈیوائسس ضبط کیا جن میں بٹنگ نیٹ ورکس سے متعلق بڑی مقدار میں ڈیٹا موجود تھا۔ اس ثبوت کا تجزیہ کر کے رقم کی منتقلی اور ڈیجیٹل فٹ پرنٹس کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔


ایک سینئر عہدیدارکے مطابق تحقیقات کا مرکز ان ایپس کے پیچھے کے ریاکٹ کو بے نقاب کرنا ہے۔ ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ اصؒ ملزمین ممکنہ طور پر بیرون ملک سے کام کر رہے ہیں جبکہ مقامی ہینڈلرس ہندوستان میں آپریشن چلا رہے ہیں۔