تلنگانہ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا کی صحت خراب۔یاترا عارضی طورپر ملتوی
ذرائع کے مطابق بھٹی کو شدید بخار آگیا ہے جس کے بعد ڈاکٹرنے ان کا معائنہ کیا اور ان کو اس یاترا کوروکنے کا مشورہ دیا جس کے بعد کانگریس لیڈر نے اس یاترا کو عارضی طورپر ملتوی کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں حکمران جماعت بی آرایس کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے، عوامی مسائل سے واقفیت اور کانگریس کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے کیلئے جاری سی ایل پی لیڈر ملوبھٹی وکرامارکا کی پدیاتراکوعارضی طورپر ملتوی کردیاگیاہے کیونکہ وہ بیمار پڑگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھٹی کو شدید بخار آگیا ہے جس کے بعد ڈاکٹرنے ان کا معائنہ کیا اور ان کو اس یاترا کوروکنے کا مشورہ دیا جس کے بعد کانگریس لیڈر نے اس یاترا کو عارضی طورپر ملتوی کردیا۔
انہوں نے اس یاتر ا میں وقفہ دینے کا فیصلہ کیا۔
اپنی یاترا کے 97 ویں دن وہ چلچلاتی دھوپ کے باوجود خرابی صحت کے سبب صرف ساڑھے چھ کلو میٹر کا فاصلہ ہی طئے کرپائے۔
انہوں نے جگہ جگہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کی بغور سماعت کی۔
بتایاجاتا ہے کہ اس یاترا کے دوران مسلسل چلنے سے ان کے جسم کے پانی میں کمی ہوگئی اور ان کی شوگر کی سطح بھی گرگئی۔