وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریاست کے آبی مفادات کے تحفظ میں ناکام:ہریش راؤ
انہوں نے کہا کہ اگرچہ مرکزی حکومت نے مکتوب میں اطلاع دی ہے کہ وہ آندھرا پردیش حکومت کے بنکاچرلہ پراجیکٹ کا جائزہ لے رہی ہے، پھر بھی وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، جو قابل افسوس ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیرو بی آرایس لیڈرہریش راو نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی ریاست کے آبی وسائل کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ مرکزی حکومت نے مکتوب میں اطلاع دی ہے کہ وہ آندھرا پردیش حکومت کے بنکاچرلہ پراجیکٹ کا جائزہ لے رہی ہے، پھر بھی وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، جو قابل افسوس ہے۔
ہریش راؤ نے الزام لگایا کہ آندھرا پردیش حکومت غیر قانونی طور پر 423 ٹی ایم سی فٹ گوداوری کے پانی کو موڑ رہی ہے، مگر تلنگانہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا گوداوری کے پانی، جبکہ کرناٹک اور مہاراشٹرا کرشنا کے پانی کو اپنی جانب منتقل کرنے کا اعلان کر چکے ہیں
لیکن ریاستی حکومت اس سنگین مسئلہ پر بھی کسی قسم کی کارروائی نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے آبی مفادات کے تحفظ میں حکومت کی یہ بے حسی عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔