آندھراپردیش

اے پی میں کانگریس، کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کرنے کوشاں، وشاکھاپٹنم جلسہ سے وزیراعلی تلنگانہ خطاب کریں گے

تلنگانہ میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کامیابی کے بعد کانگریس پارٹی پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں اپنے کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کامیابی کے بعد کانگریس پارٹی پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں اپنے کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
حیدرآباد میں زیرزمین برقی کیبلس کی تنصیب کے منصوبہ کا جائزہ لینے کی ضرورت: ریونت ریڈی
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

اسی کے حصہ کے طورپر متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا کو آندھراپردیش کانگریس کا سربراہ بنایاگیا ہے۔

2014میں متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے دونوں ریاستوں میں کانگریس کو شدید نقصان اٹھانا پڑاتھاتاہم تقریبا دس سال کی جدوجہد کے بعد تلنگانہ میں کانگریس دوبارہ اقتدار پرواپس ہوئی۔

کانگریس چاہتی ہے کہ ایک اور تلگوریاست آندھراپردیش میں اس کی کھوئی ہوئی عظمت بحال کی جائے۔

اسی کے حصہ کے طورپر جہاں شرمیلاپارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے اور تنظیمی ڈھانچہ کو ازسرنو تیار کرنے کے کام میں مصروف ہیں تو وہیں تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں 15مارچ کو ہونے والے جلسہ میں شرکت کریں گے۔

آندھراپردیش میں اسمبلی انتخابات لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہونے والے ہیں۔پارٹی ان انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کررہی ہے۔