تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس پارٹی نئی منزلیں تلاش کرے گی: مہیش کمار گوڑ کی قیادت میں عزم کا اظہار

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ کی قیادت میں کانگریس پارٹی نئے اہداف کی تلاش کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بات کانگریس پارٹی کے سرکاری ترجمان اور سابق ڈائریکٹر دور درشن ڈاکٹر شجاعت علی نے آج مہیش کمار گوڑ کی قیام گاہ پر نوجوان قائد ڈاکٹر شوکت انصاری کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ کی قیادت میں کانگریس پارٹی نئے اہداف کی تلاش کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بات کانگریس پارٹی کے سرکاری ترجمان اور سابق ڈائریکٹر دور درشن ڈاکٹر شجاعت علی نے آج مہیش کمار گوڑ کی قیام گاہ پر نوجوان قائد ڈاکٹر شوکت انصاری کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

متعلقہ خبریں
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح، مقررہ اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں: ڈی کرشنا بھاسکر
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری

ڈاکٹر شجاعت علی نے کہا کہ مہیش کمار گوڑ نے سیکولرزم کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے، جو پارٹی کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور پردیش کانگریس کے نئے صدر بہترین کام کر کے دکھائیں گے اور آئندہ انتخابات میں پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

انہوں نے مہیش کمار کی اقلیتوں میں مضبوط ساکھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یقین ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے ہندو اور مسلمان دونوں کو ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر شجاعت علی نے مہیش کمار گوڑ کے فرقہ پرستوں کے خلاف موقف کی بھی ستائش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہیش کمار گوڑ کی قیادت میں کانگریس پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلے گی اور خاص طور پر اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی فراہم کی جائے گی۔