تلنگانہ
دسہرہ کے بعد تلنگانہ کانگریس کی دوسری فہرست کی توقع
تلنگانہ کانگریس کے امیدواروں کی دوسری فہرست کے سلسلہ میں اسکریننگ کمیٹی کی جانب سے اقدامات میں تیزی پیداکردی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے امیدواروں کی دوسری فہرست کے سلسلہ میں اسکریننگ کمیٹی کی جانب سے اقدامات میں تیزی پیداکردی گئی۔
کمیٹی نے سنٹرل الیکشن کمیٹی کو امیدواروں کے ناموں کی سفارش کردی ہے۔دسہرہ کے بعد پارٹی کی دوسری فہرست جاری ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
اس ماہ کی 25تاریخ کو سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں امیدواروں کے انتخاب کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 30تا35امیدواروں کے ناموں پر مشتمل فہرست کی اجرائی کا امکان ہے۔
بقیہ حلقوں کے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں کو طلب کرتے ہوئے پارٹی ان سے بات چیت کرے گی جس کے بعد ہی تیسری فہرست جاری کی جائے گی۔