حیدرآباد

تلنگانہ: نائب وزیر اعلیٰ کی پروفیسر کودنڈا رام سے ملاقات، سیاسی حلقوں میں ہلچل

تلنگانہ جناسمیتی کے صدر پروفیسر کودنڈا رام نے ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکا سے سکریٹریٹ میں ملاقات کی جس کے بعد سے مختلف پہلووں پر سیاسی حلقوں میں یہ ملاقات موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ جناسمیتی کے صدر پروفیسر کودنڈا رام نے ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکا سے سکریٹریٹ میں ملاقات کی جس کے بعد سے مختلف پہلووں پر سیاسی حلقوں میں یہ ملاقات موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
کودنڈا رام اور عامر علی خان کے حلف لینے پر امتناع میں توسیع
ڈپٹی چیف منسٹر کی اہلیہ حلقہ کھمم سے ٹکٹ کی دعویدار
یونیورسٹی آف حیدرآباد کے 3 سابق طلباء تلنگانہ اسمبلی کیلئے منتخب

کانگریس کے ذرائع کے مطابق یہ ایک خیرسگالی ملاقات کی۔ پروفیسرکودنڈارام کے ساتھ ان کی پارٹی کے نائب صدرپروفیسر پی ایل وشویشورراو، جنرل سکریٹری بی رمیش اور گریٹرحیدرآباد یونٹ کے صدرایم نرسیا موجود تھے۔

واضح رہے کہ پروفیسرکودنڈارام کی پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیا اورکانگریس پارٹی کی غیرمشروط حمایت کی تھی۔

دونوں جماعتوں میں ہوئی انتخابی مفاہمت کے بعد صدرریاستی کانگریس ریونت ریڈی نے ان سے 30اکتوبر کو ملاقات کی تھی اور پروفیسر کودنڈارام کی پارٹی کے لیڈروں کیلئے اہم عہدوں کی یقین دہانی کروائی تھی۔