آندھراپردیش

آندھراپردیش کے ضلع پلناڈو میں شیر کی موجودگی سے سنسنی

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اجازت دی گئی جس پر چوکس محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر صورتحال کاجائزہ لیا۔انہوں نے شیر کے پنجوں کے نشانات کا بھی دیکھے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پلناڈو میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے گرجالا علاقہ میں یہ جنگلی جانور نظرآیا۔اس کے مناظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں واضح طورپرنظرآئے۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
اے پی میں کس سے اتحاد کیا جائے، کس سے نہیں، بی جے پی مخمصہ میں گرفتار

اس کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اجازت دی گئی جس پر چوکس محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر صورتحال کاجائزہ لیا۔انہوں نے شیر کے پنجوں کے نشانات کا بھی دیکھے۔

انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیجس دیکھتے ہوئے علاقہ میں شیر کی موجودگی کی توثیق کی اور کہا کہ اس شیر کی عمر تقریبا چار سال ہے۔انہوں نے شبہ ظاہر کیاکہ اس علاقہ میں ایک اور شیر کی موجودگی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریبا دو دن سے یہ شیر یہیں پر تھا۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے قریب میں 6سی سی ٹی وی کیمرے لگاتے ہوئے اس کی نقل وحرکت پر نظررکھنی شروع کردی ہے۔انہوں نے شام 6بجے کے بعد عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔