تلنگانہ

تلنگانہ:راشن کارڈمنسوخ کرنے بڑنگ پیٹ کارپوریشن کے ڈپٹی میئرکا اعلان

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کی بڑنگ پیٹ کارپوریشن کے ڈپٹی میئر اے شیکھر نے اعلان کیا کہ وہ اپنا راشن کارڈ منسوخ کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کی بڑنگ پیٹ کارپوریشن کے ڈپٹی میئر اے شیکھر نے اعلان کیا کہ وہ اپنا راشن کارڈ منسوخ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کو پنشن بھی نہیں چاہیے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر ریاست کی مالی حالت کو بہتر بنانا ہے تو ان جیسے افراد، تاجروں، مالی وسائل رکھنے والے افراد اور سرکاری ملازمین کو رضاکارانہ طور پر سرکاری فلاحی اسکیموں کو ترک کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 23 سال سے سیاست میں ہیں اور بالاپور سرپنچ، بڑنگ پیٹ سٹی پنچایت کونسلر کے طور پر کام کر چکے ہیں اور فی الحال کارپوریشن کے ڈپٹی میئر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 23 سال سے ان کی والدہ پنشن مانگ رہی ہیں لیکن انہوں نے اس سمت میں کوئی کوشش نہیں کی۔ شیکھر نے رائے دی کہ صرف ان افرادکو پنشن دینا چاہئے جن کے بچے اپنے والدین کی کفالت کرنے سے قاصر ہیں۔

نااہل افراد کو پنشن اور راشن کارڈ جیسی اسکیمیں فراہم کرنے سے مستحق افراد کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے راشن کارڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ سرکاری اسکیمات حاصل کرنا بے معنی ہے جب کہ ان کے پاس بہت زیادہ مالی وسائل ہیں۔