آندھراپردیش

اے پی:سرحد پر شہید فوجی جوان کی ماں کو وزیر سویتا نے اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا۔جذباتی منظر، ویڈیووائرل

سویتاجو شہادت کی خبر ملنے کے بعد سے مسلسل ان کے ساتھ تھیں، نے ان کے غم میں شریک ہوتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا۔ انہوں نے والدین کو یقین دلایا کہ ان کے بیٹے کی قربانی کو ریاست ہمیشہ یاد رکھے گی اور حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے سپاہی مرلی نائک جو سرحد پر شہید ہوئے کی ماں کو ریاستی وزیرسویتا نے اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
کنگنا رناوت نے 2سال بعد ورک آؤٹ شروع کیا ، ویڈیو وائرل
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

اس جذباتی منظر کو وہاں موجود افرادنے اپنے سل فون میں قید کرلیا اوردیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیوسوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بیٹے کی ہلاکت پر اس کی ماں اورباپ دونوں نے کھانا پینا چھوڑدیاتھا تاہم گذشتہ روز جب مرلی نائک کی آخری رسومات انجام دی گئیں تو وزیرسویتا کواس بات کا علم ہوا کہ نائک کے والدین نے کھاناترک کردیا ہے جس پر انہوں نے اپنے طورپرپہل کرتے ہوئے نائک کی ماں اورباپ کوکھانا کھانے کا مشورہ دیا تاہم صدمہ سے نڈھال اس کے والدین نے انکارکیا۔

وزیرسویتا کے اصرار پروہ رضامند ہوگئے جس کے بعد نائک کی ماں کو وزیرسویتا نے اپنے ہاتھوں سے کھاناکھلایا۔

اس جذباتی لمحہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں وزیر کی انسانیت اور ہمدردی کی ستائش کی جارہی ہے۔

سویتاجو شہادت کی خبر ملنے کے بعد سے مسلسل ان کے ساتھ تھیں، نے ان کے غم میں شریک ہوتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا۔ انہوں نے والدین کو یقین دلایا کہ ان کے بیٹے کی قربانی کو ریاست ہمیشہ یاد رکھے گی اور حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔