تلنگانہ

تلنگانہ: حالت نشہ میں باپ نے ایک سالہ بیٹی کو فرش سے ٹکرا کر ہلاک کردیا

اس کے باپ وینکٹیش حالت نشہ میں کل نصف شب کے قریب گھر پہنچا پیش آیا۔ اس کی بیوی نے اسے قابو میں رکھنے اور شور و غل سے روکنے کی کوشش کی، لیکن صورتحال بڑھ گئی۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں باپ نے ایک سالہ بیٹی کو فرش سے ٹکرا کر ہلاک کردیا۔ یہ افسوسناک واردات تلنگانہ کے ضلع سوریا پیٹ میں پیش آئی۔مقتول لڑکی کی شناخت بھاوگنا کے طورپرکی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچے کے ساتھ بدفعلی
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت

اس کے باپ وینکٹیش حالت نشہ میں کل نصف شب کے قریب گھر پہنچا پیش آیا۔ اس کی بیوی نے اسے قابو میں رکھنے اور شور و غل سے روکنے کی کوشش کی، لیکن صورتحال بڑھ گئی۔

جب ان کی بیٹی بے قابو ہو کر رونے لگی، تو وینکٹیش نے برہمی کے عالم میں آ کر مبینہ طور پر اسے ٹانگوں سے پکڑا اور بار بار فرش سے ٹکرایاجس کے نتیجہ میں وہ شدید طورپرزخمی ہوگئی۔

اس کو علاج کے لئے سوریا پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔

ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود وہ ہفتہ کی صبح اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہیں۔