کھیل
ٹرینڈنگ

سری لنکا،محمد سراج کی طوفانی باؤلنگ میں بہہ گئی

سراج نے 15 گیندوں میں 5 وکٹیں لے کر ہلچل مچا دی تھی۔ سراج نے پاور پلے میں ہی 5 وکٹیں لے کر سری لنکا کی کمر توڑ دی۔ محمد سراج ایک ہی اوور میں 4 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے ہیں۔

کولمبو: ایشیا کپ کے فائنل میاچ میں انڈیا کے گیند باز محمد سراج نے تباہی مچا دی اور 6 وکٹیں اپنے نام کر لیں۔ خاص طور پر سراج سری لنکا کی اننگز کے چوتھے اوور میں 4 وکٹیں لے کر پھٹ پڑے۔ سراج کی بولنگ اتنی جان لیوا تھی کہ سری لنکن بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹنے لگے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان نے پہلا ٹسٹ 4 وکٹ سے جیت لیا
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
عمران ملک کو اپنی جارحیت کم نہیں کرنی چاہئے: شعیب اختر
کرکٹ کا 122 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی

 آپ کو بتاتے چلیں کہ سراج نے 15 گیندوں میں 5 وکٹیں لے کر ہلچل مچا دی تھی۔ سراج نے پاور پلے میں ہی 5 وکٹیں لے کر سری لنکا کی کمر توڑ دی۔ محمد سراج ایک ہی اوور میں 4 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے ہیں۔

سراج نے چوتھے اوور کی پہلی گیند پر نسانکا کو آؤٹ کیا اور پھر تیسری گیند پر سدیرا سماراویکرما کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کے بعد اسلانکا چوتھی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

 اگرچہ سراج ہیٹ ٹرک وکٹ لینے سے محروم رہے لیکن اس کے بعد انہوں نے پانچویں گیند پر دھننجے ڈی سلوا کو آؤٹ کر دیا۔ اس طرح سراج نے ایک اوور میں 4 وکٹیں حاصل کیں، پھر چھٹے اوور کی چوتھی گیند پر کپتان داسن شناکا کو بولڈ کرکے سراج نے پانچ وکٹیں مکمل کیں۔