تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات: کانگریس اور بی آرایس کے کارکنوں میں بحث وتکرار

تلنگانہ کے ضلع منچریال میں چینور منڈل میں کانگریس اور بی آرایس کے کارکنوں میں بحث وتکرار ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع منچریال میں چینور منڈل میں کانگریس اور بی آرایس کے کارکنوں میں بحث وتکرار ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام

بی آرایس امیدوار بلکاسمن کی آمد کے پیش نظرحکمران جماعت کے کارکنوں نے کانگریس کی انتخابی مہم کو روک دیا۔اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں بحث وتکرار ہوگئی۔

وہاں موجود پولیس نے کانگریس کی انتخابی تشہیری گاڑی کو روک دیااور اس کو واپس بھیج دیا۔اس واقعہ پر برہم کانگریسی کارکنوں نے نعرے بازی کی۔

کانگریس کارکنوں نے پولیس کے رویہ کو نامناسب قراردیا اور کہا کہ پولیس جانبداری کامظاہرہ کررہی ہے اورروڈی شیٹ کھولنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔