تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات۔مودی کا منگل کوحیدرآبادمیں انتخابی جلسہ

وزیر اعظم مودی منگل کو تلنگانہ کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔وہ کل حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں بی جے پی کے جلسہ میں شرکت کریں گے جس کو بی سی گرجنا کا نام دیاگیا ہے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم مودی منگل کو تلنگانہ کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔وہ کل حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں بی جے پی کے جلسہ میں شرکت کریں گے جس کو بی سی گرجنا کا نام دیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

وہ شام 5.30 بجے دہلی سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ بیگم پیٹ ایرپورٹ پر پہنچیں گے اور وہاں سے براہ راست ایل بی اسٹیڈیم میں جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔جلسہ کے بعد وزیر اعظم دہلی واپس ہو جائیں گے۔

ایل بی اسٹیڈیم میں اس جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی کی ریاستی قیادت نے انتظامات میں تیزی پیداکردی ہے۔اس جلسہ میں پارٹی کو توقع ہے کہ تقریبا ایک لاکھ افراد شرکت کریں گے۔

حال ہی میں مرکزی وزیر امیت شاہ نے سوریا پیٹ میں ہوئے جلسہ میں اعلان کیا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار بی سی ہوگا۔

اس اعلان کے ذریعہ بی جے پی بی سی ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جن کی اکثریت تلنگانہ میں ہے۔

بی جے پی کے لیڈران یہ مہم چلارہے ہیں کہ تمام جماعتوں نے ٹکٹوں کی تقسیم میں اس طبقہ سے ناانصافی کی ہے اور بی جے پی ہی اس طبقہ کے زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹکٹس دے رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس جلسہ میں بی سی اعلامیہ کا اعلان کیا جائے گا۔