مذہب

نماز کی جگہ پر کچن

مسجد سب سے زیادہ قابل احترام جگہ ہے ، جب کسی جگہ کو مسجد کے لئے وقف کردیا گیا اور وہاں ایک بار نماز پڑھ لی گئی تو وہ ہمیشہ کے لئے مسجد اور نماز کی جگہ ہے ،

سوال:- شہر کی ایک مسجد میں ایک تبدیلی یہ ہوئی کہ اگلی صف کے کنارہ کچن روم بنا دیا گیا ہے ؛ تاکہ دینی کام کرنے والے جب مسجد میں قیام کریں تو کھانا پکانے میں سہولت رہے ،

اسی کی وجہ سے پہلی صف مختصر ہوگئی ہے ؛ بلکہ اب پہلی صف چھوڑکر دوسری صف سے صف بندی ہورہی ہے، تو کیا اس طرح مسجد کے حصہ میں تبدیلی ہوسکتی ہے ؟ (ابو صالح، مہدی پٹنم)

جواب :- مسجد سب سے زیادہ قابل احترام جگہ ہے ، جب کسی جگہ کو مسجد کے لئے وقف کردیا گیا اور وہاں ایک بار نماز پڑھ لی گئی تو وہ ہمیشہ کے لئے مسجد اور نماز کی جگہ ہے ،

اس جگہ میں کوئی بھی ایسا کام کرنا اور اس کے لئے اس کو مخصوص کردینا جو عبادت میں شامل نہیں ہے ، قطعا جائز نہیں ؛ بلکہ ایسی صورت میں مسجد کی بے احترامی کا گناہ ہوگا ؛

لہٰذا اگر کچن کی جگہ پر نماز پڑھی جاتی تھی اور اب اس کی حیثیت تبدیل کردی گئی تو یہ درست نہیں اور باعث گناہ ہے ، منتظمین کو چاہئے کہ جس جگہ پر نمازیں پڑھی جاتی رہی ہیں ، ان سے ہٹ کر دیگر ضروریات کی جگہ بنائیں ۔

a3w
a3w