مشرق وسطیٰ

غزہ پر حملے جاری رہے تو تنازعہ بڑھے گا:ابراہیم رئیسی

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ احتجاجی گروپ اپنے فیصلے خود لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہزاروں راکٹوں سے حملہ کیا اور بڑی تعداد میں دہشت گردوں کے ساتھ اچانک دراندازی کی۔

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اتوار کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے غزہ پٹی پر حملے جاری رکھے تو تنازعہ میں مزید اضافہ ہو گا۔رئیسی نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے ساتھ فون پر گفتگو میں کہا کہ اگر صیہونی حکومت ان جرائم (فلسطینیوں کے خلاف) جاری رکھ کر اپنی شکست کی قیمت چکانا چاہتی ہے تو جنگ میں توسیع ہو گی۔

متعلقہ خبریں
ایران میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں شروع
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل۔ حماس جنگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر سے بات کی
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
پی سی بی چیرمین کا جئے شاہ کو انتباہ

ایرانی صدر کے دفتر کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق رئیسی نے گزشتہ چند دنوں کے دوران فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کی حمایت میں نکالی جانے والی ریالی کو روکنے پر فرانسیسی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

فرانسیسی صدر نے اپنی طرف سے غزہ پٹی میں بحران کی شدت پر تشویش کا اظہار کیا اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ خطہ کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اپنا بااثر کردار ادا کرے۔

 تاہم ابراہیم رئیسی نے کہا کہ احتجاجی گروپ اپنے فیصلے خود لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے 7   اکتوبر کو اسرائیل پر ہزاروں راکٹوں سے حملہ کیا اور بڑی تعداد میں دہشت گردوں کے ساتھ اچانک دراندازی کی۔

 اس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر وسیع فضائی حملے کیے ہیں۔ تنازعہ جاری ہے اور 9 ویں دن دونوں طرف کے تقریباً 4,000 افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہو چکے ہیں۔

a3w
a3w