تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات۔ریونت ریڈی کی پروفیسر کودنڈارام سے ملاقات

تلنگانہ کانگریس پارٹی کے سربراہ ریونت ریڈی نے تلنگانہ جناسمیتی کے سربراہ پروفیسرکودنڈارام سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس پارٹی کے سربراہ ریونت ریڈی نے تلنگانہ جناسمیتی کے سربراہ پروفیسرکودنڈارام سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان
کودنڈا رام اور عامر علی خان کے حلف لینے پر امتناع میں توسیع
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی

یہ ملاقات نامپلی میں تلنگانہ جناسمیتی کے دفتر میں ہوئی۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں اتحاد یا حمایت کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حال ہی میں کودنڈارام نے کانگریس کے سینئرلیڈر راہل گاندھی اور صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی تھی۔ کانگریس اور جناسمیتی تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راہل نے ان سے کہا کہ وہ انتخابات میں ان کی حمایت کریں۔ کودنڈارام نے کہا کہ راہل گاندھی نے اس رائے کا اظہار کیا کہ تلنگانہ میں مطلق العنان حکمرانی ختم ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی نے ان کی رائے سے اتفاق کیا کہ تلنگانہ میں آمرانہ راج ختم ہونا چاہئے۔اس ملاقات کے دوران تلنگانہ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر راہل کی ٹیم ان سے بات چیت کرے گی۔