تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:بھینسہ میں بی جے پی امیدوار کے مکان کی تلاشی

تلنگانہ کے ضلع نرمل کے بھینسہ منڈل میں کل رات کشیدگی دیکھی گئی۔بی جے پی امیدوار راما راوکے مکان کی پولیس نے تلاشی لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل کے بھینسہ منڈل میں کل رات کشیدگی دیکھی گئی۔بی جے پی امیدوار راما راوکے مکان کی پولیس نے تلاشی لی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

رائے دہندوں میں تقسیم کے لئے رقم ہونے کی اطلاع پر پولیس نے یہ تلاشی لی۔ذرائع کے مطابق پولیس کو بی جے پی کے کارکنوں نے روک دیا جس کے نتیجہ میں پولیس سے ان کی بحث وتکرارہوگئی۔

دھکم پیل میں پولیس کے بعض ملازمین معمولی زخمی ہوگئے اورصورتحال کشیدہ ہوگئی۔

پولیس نے صورتحال کو قابو میں کیا اور بعض افراد کو حراست میں لے لیا۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری تعداد وہاں جمع ہوگئی۔