تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:حکمران جماعت بی آرایس کی دوسری فہرست تیار!

تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس جس نے جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں 119حلقوں کے منجملہ 115نشستوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، بتایاجاتا ہے کہ بقیہ چار سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس جس نے جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں 119حلقوں کے منجملہ 115نشستوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، بتایاجاتا ہے کہ بقیہ چار سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

اس کے جلد ہی باقاعدہ اعلان کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق ملکاجگری حلقہ سے وزیر ملاریڈی کے داماد راج شیکھر ریڈی،جنگاوں سے پلاراجیشور ریڈی،نرسا پور سے سنیتا لکشمار ریڈی کوامیدوار کے طورپر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیاگیا۔

ساتھ ہی حلقہ گوشہ محل سے بھی امیدوار کے نام کو حتمی شکل دینے کی اطلاع ہے۔ اس طرح بقیہ چارامیدواروں کے ساتھ بی آرایس کی دوسری فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

راج شیکھر ریڈی ملکاجگری بی آرایس پارلیمانی پارٹی کے انچارج ہیں۔اس حلقہ سے پارٹی کے امیدوار ایم ہنمنت راو تھے تاہم انہوں نے پارٹی سے استعفی دے دیا۔اسی کے پیش نظر اس حلقہ سے پارٹی نے راج شیکھرریڈی کو امیدواربنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

راج شیکھرریڈی نے ملکاجگری پارلیمانی حلقہ سے گذشتہ انتخابات میں مقابلہ کیا تھا تاہم ان کو شکست ہوئی تھی۔پارٹی قیادت کا احساس ہے کہ ان کے تجربہ اور حلقہ کے انچارج کے طورپر عوام کیلئے دستیابی جیسے امور راج شیکھرریڈی کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ ان کو اس بات کی اطلاع دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملکاجگری حلقہ میں آنند باغ سے ملکاجگری چوراہے تک ریلی نکالنے کا منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔اس ریلی میں 15000افراد کی شرکت متوقع ہے۔جنگاوں حلقہ سے پلاراجیشورریڈی کے نام کو حتمی شکل دیئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔اس حلقہ سے ایم یادگری ریڈی امیدواری کیلئے کوششیں کررہے تھے۔

اسی کے پیش نظر پہلی فہرست میں اس حلقہ سے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیاگیا۔نرساپورحلقہ سے سنیتالکشماریڈی کے نام کو حتمی شکل دیئے جانے کی اطلاع ہے۔نرساپورحلقہ سے دوبارہ مقابلہ کیلئے مدن ریڈی کوشش کررہے تھے تاہم بتایاجاتا ہے کہ پارٹی کی اعلی قیادت نے سنیتا لکشماریڈی کے نام پر مہرلگادی ہے۔

گوشہ محل اسمبلی حلقہ سے نند کشور، اشوک کمار یادو کے ناموں پرغور کیاجارہا ہے۔ان دونوں میں سے کسی ایک کو امیدواربنائے جانے کا امکان ہے۔امیدواروں کے ناموں کا اعلان سرکاری طورپر جلد کیاجائے گا۔