کھیل
ٹرینڈنگ

شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی

دراصل دونوں نے کبھی کھل کر طلاق کے بارے میں بات نہیں کی۔ لیکن اب شعیب نے شادی کر کے واضح کر دیا ہے کہ وہ اب ثانیہ سے مکمل طور پر الگ ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستانی کرکٹر اور سابق ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہوں کے درمیان شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی۔ شعیب ملک نے ہفتہ 20 جنوری کو سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں۔

متعلقہ خبریں
ثانیہ نے اذہان ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی
ثانیہ مرزا کو شعیب سے علیحدگی کے بعد پاکستان میں زبردست تائید حاصل
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی

شعیب نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، "الحمدللہ.. وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا”۔ شعیب کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے کافی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ثانیہ اور شعیب کافی عرصہ سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے تھے۔

دراصل دونوں نے کبھی کھل کر طلاق کے بارے میں بات نہیں کی۔ لیکن اب شعیب نے شادی کر کے واضح کر دیا ہے کہ وہ اب ثانیہ سے مکمل طور پر الگ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جس اداکارہ کے ساتھ شعیب نے دوسری شادی کی ہے وہ بھی طلاق یافتہ ہے۔ ثنا جاوید پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں۔ 28 سالہ ثنا پاکستان کے کئی مشہور ٹی وی شوز میں نظر آ چکی ہیں۔

دوسری جانب ثانیہ اور شعیب کی شادی سال 2010 میں ہوئی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شعیب اور ثانیہ کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان ہے۔ اذہان کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

ثانیہ نے شعیب سے علیحدگی کے دوران ایسی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس سے یہ واضح ہوگیا تھا کہ دونوں کے درمیان تعلقات اب پہلے جیسے نہیں رہے۔

a3w
a3w