تلنگانہ

تلنگانہ: محبت میں ناکامی، نوجوان کی سیلفی ویڈیو کے بعد خودکشی

مہیش نے کیڑوں کے زہر کا استعمال کرتے ہوئے سیلفی ویڈیو ریکارڈ کی، جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ خاندان کے افراد نے مہیش کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا، مگر علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

حیدرآباد: ایک نوجوان نے محبت میں ناکامی کے باعث خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے چناراوپیٹ منڈل میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


تفصیلات کے مطابق دھرماتانڈہ کارہنے والا21 سالہ مہیش پچھلے کچھ مہینوں سے ایک لڑکی سے محبت کر رہا تھا۔ تاہم حالیہ دنوں میں معلوم ہوا کہ اس کے گھر والے اس کے لئے رشتہ طے کر رہے ہیں۔ یہ خبر جان کر مہیش شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیااورخودکشی کرلی۔


مہیش نے کیڑوں کے زہر کا استعمال کرتے ہوئے سیلفی ویڈیو ریکارڈ کی، جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
خاندان کے افراد نے مہیش کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا، مگر علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

واقعہ کے بعد پولیس نے خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ مہیش کی موت کے بعد علاقہ میں غم کی فضا چھا گئی ہے۔