تلنگانہ

تلنگانہ: کسان کی خودکشی

وہ مبینہ طور پر قرض کی ادائیگی میں ناکامی پر پریشان تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں 55سالہ کسان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
فیک نیوز، بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کے خلاف کیس درج
امیت شاہ کی عادل آباد میں ریالی اور حیدرآباد میں دانشوروں کے اجلاس سے خطاب کریں گے

یہ کسان بازارہتنور منڈل کے گاؤں ورتمنور میں بڑھتے ہوئے قرضوں کی ادائیگی میں ناکامی پر مایوس تھا۔

مقامی افراداور اس کے لواحقین نے بتایا کہ ایم نرسیا کی لاش ایک زرعی کھیت میں درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

وہ مبینہ طور پر قرض کی ادائیگی میں ناکامی پر پریشان تھا۔

معلوم ہوا کہ اس نے کپاس کی کاشت میں پیداوار میں کمی کی وجہ سے نقصانات اٹھائے تھے۔

اس نے قرض لے کر فصل اگائی تھی۔نرسیا کے پسماندگان میں بیوی اور تین بچے ہیں۔