تلنگانہ کے کسان نے قرض کے بوجھ تلے خودکشی کرلی
بعد ازاں اسے محبوب نگر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں خاندان کے مطابق نہ تو انہیں مناسب علاج فراہم کیا گیا اور نہ ونٹی لیٹر کی سہولت میسر تھی ۔انہیں ڈاکٹروں نے فوری طور پر حیدرآباد منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے جڑچرلہ منڈل کے ایڑلاپلی تانڈہ کے روی نائک نامی کسان نے پیر کے روزقرض کے بوجھ کے سبب کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی۔
مقامی افراد نے اسے دیکھا اور سرکاری اسپتال لے گئے، لیکن خاندان کے مطابق ڈاکٹروں نے مناسب سہولیات نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ضلع اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔
بعد ازاں اسے محبوب نگر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں خاندان کے مطابق نہ تو انہیں مناسب علاج فراہم کیا گیا اور نہ ونٹی لیٹر کی سہولت میسر تھی ۔انہیں ڈاکٹروں نے فوری طور پر حیدرآباد منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔
جب انہیں گاندھی اسپتال لے جایا جا رہا تھا، راستے میں ہی روی نائک کی موت ہوگیی
اس واقعہ کی اطلاع ریاستی وزیر صحت تک پہنچی، جس کے بعد وزیر راج نرسمہا نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو واضح کیا جائے اور اگر کسی قسم کی لاپرواہی سامنے آئی تو سخت کارروائی کی جائے۔