جرائم و حادثات

ریلوے اسٹیشن میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت (ویڈیو وائرل)

رام بابو نامی شخص اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ ٹرین میں سفر کے لئے اسٹیشن پہنچا۔اسی دوران سینہ میں درد کی وجہ سے اچانک گرپڑا جس کے ساتھ ہی اس کی بیوی نے مدد کیلئے چیخ وپکار شروع کردی۔

حیدرآباد: ریلوے اسٹیشن میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے محبوب آباد ریلوے اسٹیشن میں پیش آیا۔آج صبح رام بابو نامی شخص اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ ٹرین میں سفر کے لئے اسٹیشن پہنچا۔اسی دوران سینہ میں درد کی وجہ سے اچانک گرپڑا جس کے ساتھ ہی اس کی بیوی نے مدد کیلئے چیخ وپکار شروع کردی۔

متعلقہ خبریں
خواتین، نومولود کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار، دبیرپورہ میں واقعہ
بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی

 اس پرمسافرین اس کی مدد کیلئے دوڑپڑے جنہوں نے اس کا سی پی آرکیا تاہم اس کا کوئی نتیجہ میں نہیں اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔اس واقعہ کاویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

a3w
a3w