حیدرآباد

تلنگانہ:گیلی فصل خریدنے کامطالبہ، کسانوں کا راستہ روکو احتجاج

حیدرآباد: بے موسم بارش کے سبب گیلی ہوئی فصل کو خریدنے کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں کسانوں نے راستہ روکو احتجاج کیا۔

حیدرآباد: بے موسم بارش کے سبب گیلی ہوئی فصل کو خریدنے کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں کسانوں نے راستہ روکو احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
یلاریڈی میں میلادالنبیؐ کے جلسہ سے علما کا خطاب: سیرتِ نبویؐ پر عمل پیرا ہونا امت مسلمہ کے لیے بہترین ذریعہ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

انہوں نے کلکٹر پر زوردیا کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کروائے تاہم کلکٹر کے نہ پہنچنے پر کسانوں نے احتجا ج میں شدت پید اکردی جس کے نتیجہ میں تمام گاڑیاں سڑک پر رک گئیں۔

دوسری طرف کاماریڈی مین روڈ پر کسانوں نے سڑک پر اناج ڈال کر احتجاج کیا۔

انہوں نے نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری ان کی مدد کیلئے آگے آئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارش سے نقصان ہونے والے کسانوں کو معاوضہ دیا جائے۔

کسانوں کے دھرنے کی وجہ سے سڑکوں پر جگہ جگہ گاڑیاں رک گئیں۔

ذریعہ
یواین آئی