تلنگانہ
تلنگانہ: کسانوں کا دھان کے ساتھ پولنگ بوتھ کے سامنے احتجاج
تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے کانومُکلاگاوں میں کسانوں نے اپنی خراب فصل کے ساتھ پولنگ بوتھ پہنچ کر احتجاج کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے کانومُکلاگاوں میں کسانوں نے اپنی خراب فصل کے ساتھ پولنگ بوتھ پہنچ کر احتجاج کیا۔
انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ ان کی خراب دھان کی خریداری کو یقینی بنانے کی صورت میں ہی وہ ووٹ کے حق کا استعمال کریں گے۔
کسانوں کے اچانک دھان کے ساتھ پولنگ بوتھ پر پہنچ جانے پر کشیدگی پھیل گئی۔
کسانوں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔