تلنگانہ: شرابی بیٹے کو ہلاک کرنے کے بعد باپ اور چچا نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا
تفصیلات کے مطابق ضلع کے تھانورمنڈل مستقر میں بدھ کی رات ایک شخص نے اپنے بھائی کی مدد سے شراب کے عادی بیٹے کو قتل کر دیا اور بعد میں خود پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کرلی۔
حیدرآباد: شرابی بیٹے کو ہلاک کرنے کے بعد باپ اور چچا نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے تھانورمنڈل مستقر میں بدھ کی رات ایک شخص نے اپنے بھائی کی مدد سے شراب کے عادی بیٹے کو قتل کر دیا اور بعد میں خود پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کرلی۔
پولیس کے مطابق 31 سالہ راجو یومیہ مزدور تھا کو، بدھ کی رات تقریباً 9 بجے گھر پر ہی اس کے باپ للنااور چچا لکشمن نے ہلاک کردیا۔
دونوں نے راجو کو لاٹھیوں سے بری طرح مارپیٹ جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
اس واردات کے بعد للنا اور لکشمن نے خود پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کیا۔ للنا نے بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کو اس کی شراب نوشی کی عادت اور طویل عرصہ سے ہراسانی کے باعث قتل کیا۔
اس نے کہا کہ راجو نے 2019 میں شادی کے بعد کام چھوڑ دیا تھا اور اس کے رویہ سے تنگ آکر اپنے بھائی کی مدد سے اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ راجو کی بیوی اور دو بیٹے ہیں۔
راجو کی ماں کی شکایت پر پولیس نے للنا اور لکشمن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔