حیدرآباد

تلنگانہ:بیٹی کی شادی سے 48 گھنٹے پہلے باپ کی موت

بیٹی کی شادی سے 48گھنٹے پہلے باپ کی موت ہوگئی جس کے بعد شادی کے گھر میں کہرام مچ گیا اور یہ گھر جہاں خوشیاں منائی جارہی تھی، ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔

حیدرآباد: بیٹی کی شادی سے 48گھنٹے پہلے باپ کی موت ہوگئی جس کے بعد شادی کے گھر میں کہرام مچ گیا اور یہ گھر جہاں خوشیاں منائی جارہی تھی، ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر

یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پولی پلی گاؤں کے 42سالہ اوپیندر ریڈی کی دوبیٹیاں ہیں۔

اس کی بڑی بیٹی کی شادی 3ستمبر کو ہونے والی تھی جس کی شادی کے سلسلہ میں اس کے باپ نے انتظامات کئے تھے۔اس نے بیٹی کی شادی کے کارڈس رشتہ داروں اور دوست احباب میں تقسیم کئے۔

بعد ازاں وہ گھر پہنچا۔وہ کھیت میں پانی ڈالنے کیلئے کھیت گیا جہاں اس نے موٹر کو آن کیا تاہم موٹرآن نہیں ہوئی جس کے بعد اس نے موٹر کی مرمت کا کام شروع کیااسی دوران شاک لگنے سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

مقامی کسانوں نے اس کو دیکھا اور اس کے ارکان خاندان کو اس بات کی اطلاع دی۔اس واقعہ کے بعد شادی کے گھر میں سوگ اور ماتم دیکھاگیا۔اس واقعہ سے گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔