حیدرآباد

تلنگانہ میں بی جے پی کہیں نہیں، کے سی آر کا تیسری بار چیف منسٹر بننا یقینی: کویتا

اپنی رہائش گاہ پر جگتیال ضلع کے بی آرایس لیڈروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں جب جگتیال ضلع پر بی آر ایس کا جھنڈا لہرا رہا تھا تو انہیں بہت خوشی ہوئی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ میں بی جے پی کہیں نہیں ہے اور ان کے والد کے چندرشیکھرراو کا تیسری بار وزیراعلی بننا یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ

انہوں نے کل شب حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر جگتیال ضلع کے بی آرایس لیڈروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں جب جگتیال ضلع پر بی آر ایس کا جھنڈا لہرا رہا تھا تو انہیں بہت خوشی ہوئی تھی۔

 انہوں نے اس مرتبہ بھی پارٹی کے رکن اسمبلی سنجے کمار کی کامیابی کو یقینی بنانے کارکنوں پر زوردیتے ہوئے کہاکہ سنجے نے کورورنا کے دوران خصوصی خدمات انجام دی تھیں جس کے لئے وہ مبارکباد ی کے مستحق ہیں۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایم ایل اے سنجے کمار یقینی طور پر ایک بار پھر شاندار اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

a3w
a3w