حیدرآباد

بے موسم بارش سے فصلوں کو نقصان، معاوضہ اداکرنے تلنگانہ کے وزیر فائنانس کی یقین دہانی

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے ضلع سدی پیٹ میں حالیہ چند دنوں سے بے موسم بارش کے نتیجہ مین ہوئے فصلوں کو نقصان پر معاوضہ ادا کرنے کی کسانوں کو یقین دہانی کروائی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے ضلع سدی پیٹ میں حالیہ چند دنوں سے بے موسم بارش کے نتیجہ مین ہوئے فصلوں کو نقصان پر معاوضہ ادا کرنے کی کسانوں کو یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

وزیرموصوف نے آج عہدیداروں کے ساتھ ان نقصان سے دوچار فصلوں کامعائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کسانوں سے وعدہ کیا کہ وہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے علم میں اس معاملہ کو لائیں گے۔

انہوں نے ضلع کے ننچاروپلی میں تباہ حال فصلوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ فصلوں کو ہوئے نقصانات کا تخمینہ جنگی خطوط پر تیار کریں تا کہ معاوضہ جلد از جلد فراہم کرنے کیلئے حکومت کو مدد مل سکے۔

راو نے بکری چیپالا گاوں میں فصلوں کو ہوئے نقصانات کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کسانوں سے بات کی تاکہ ان کے نقصان کی تفصیلات معلوم کی جاسکیں۔اس موقع پر ہریش راو نے کسانوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو بہادر ہونا چاہیے،ان کواعتماد نہیں کھونا چاہیے۔

کسانو ں کو چاہئے کہ وہ خود اعتمادی سے محروم نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پہلے ہی بارش سے فصلوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے بیشتر علاقوں کا دورہ کرچکے ہیں جنہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسانوں کو فی ایکڑ 10 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کریں گے۔

اس کی نظیر ملک کی کسی بھی ریاست میں نہیں ملتی۔چونکہ وزیراعلی خود ایک کسان کے بیٹے ہیں، اس لیے انہوں نے 10,000 روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

عہدیداروں نے وزیرموصوف کو بتایا کہ ضلع سدی پیٹ میں 35 ہزار ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی