حیدرآباد
تلنگانہ:ضلع سدی پیٹ میں کھیت آگ لگنے سے جل کرخاکستر
حیدرآباد: تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے تھیگلاکنٹاپلی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی اور مکئی کی تین ایکڑ فصل جل گئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے تھیگلاکنٹاپلی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی اور مکئی کی تین ایکڑ فصل جل گئی۔
لکشماریڈی نامی کسان کا کھیت بجلی کے ٹرانسفارمر کے قریب ہے تاہم فیوز میں لگی آگ قریبی مکئی کے کھیت میں پھیل گئی اور تین ایکڑ فصل جل کر خاکستر ہوگئی۔
کسان نے بتایا کہ جلی ہوئی جوار کی فصل کی مالیت تقریباً دو لاکھ روپے ہے۔
اس کسان نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ژالہ باری سے فصل کو نقصان پہنچاتھا تاہم اب اچانک اس واقعہ سے مکمل فصل جل کر خاکستر ہوگئی۔
اس کسان نے حکومت سے معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔