تلنگانہ

دوحہ میں تلنگانہ کے پھولوں کے تہوار بتکماں کااہتمام،انصاف اور دھرم کی راہ پر کھڑا ہونا ضروری:کویتا

مہمانِ خاص تلنگانہ جاگروی کی صدر کے کویتا نے شرکت کی۔ قطر سے بڑی تعداد میں تلنگانہ کی خواتین، لڑکیوں اور تلنگانہ کے شہریوں نے اس پروگرام میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔

حیدرآباد: دوحہ میں تلنگانہ جاگروتی کی شاخ کی زیرِ اہتمام پھولوں کا تہواور بتکماں نہایت ہی جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


مہمانِ خاص تلنگانہ جاگروی کی صدر کے کویتا نے شرکت کی۔ قطر سے بڑی تعداد میں تلنگانہ کی خواتین، لڑکیوں اور تلنگانہ کے شہریوں نے اس پروگرام میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔


اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کویتا نے تمام کو بتکماں کی مبارکباد پیش کی۔


انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والوں کی مشکلات کا ہمیں علم ہے،کئی افراد اپنے والدین اور خاندان کو چھوڑ کر یہاں پر رہتے ہیں اور اپنی کمائی میں سے کچھ حصہ گھر بھیج دیتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ کے دلوں میں کتنا دکھ ہے، اور ہم اُس دکھ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر تہوار کے موقع پر آپ اپنے گھر والوں کو یاد کرتے ہیں۔


کویتا نے اعتراف کیا کہ دل کو دکھ پہنچتا ہے، مگر زندگی میں بعض حالات ایسے آتے ہیں جب لڑائی لڑنی پڑتی ہے چاہے مرد ہو یا عورت انصاف اور دھرم کی راہ پر کھڑا ہونا ضروری ہے۔


آخر میں انہوں نے لوگوں کو تحمل اور امید کی تلقین کی اور کہا کہ وہ تلنگانہ کے عوام کی بھلائی، حقوق کے تحفظ اور ان کے فائدے کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔