مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 13 اپریل کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 13 اپریل کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 13 اپریل کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1699۔ سکھوں کے دسویں گرو گووند سنگھ نے خالصہ پنت کی بنیاد ڈالی۔

1772۔ وارین ہیسٹنگ بنگال میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے سربراہ منتخب ہوئے۔

1796۔اٹلی کی جنگ میں نیپولین نے آسٹریا کو شکست دی۔

1890-ہندستان کی پہلی فلم’شریپنڈلیک‘ کی تعمیر کرنے والے فلمساز دادا صاحب تورنے کی پیدائش ہوئی۔

1898 – ہندی فلموں کے مشہور پروڈیوسر ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر چندولال شاہ کی پیدائش۔

1919۔ برطانوی بریگیڈیر جنرل ڈائر اور اس کے سپاہیوں نے امرتسر کے جلیانوالہ باغ کے عام جلسہ میں اندھا دھند گولیاں چلائیں جس میں 379 افراد ہلاک اور 1208 زخمی ہوئے۔

1921۔ اسپین میں کمیونسٹ ورکرس پارٹی کا قیام۔

1939۔ ہندستانی لال سینا (انڈین ریڈ آرمی) کی تشکیل۔

1940 – مشہور سیاست دان اور مصنفہ نجمہ ہپت اللہ کی پیدائش۔

1941۔دوسری عالمی جنگ کے دوران اس وقت کی سوویت یونین اور جاپان نے پانچ برس تک غیر جانبدار رہنے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے۔

1944-سوویت یونین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔

1945۔ سوویت فوج نے راجدھانی ویانا کو ہٹلر کے قبضے سے آزاد کرایا۔

1947 – ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔

1960- فرانس سہارا ریگستان میں ایٹم بم کا تجربہ کرنے والا چوتھا ملک بنا۔

1966۔عراقی صدر عبدالسلام عارف ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں مارے گئے۔

1970- چاند کے سفر پر روانہ ہوئے امریکی خلائی جہاز اپالو 13 کے ایندھن ٹینک میں دھماکہ ہوا۔

1973۔ معروف ہندوستانی اداکار بلراج ساہنی کا انتقال ہوا۔

1975 – ہندوستانی خاتون سائنسدان ریتو کریدھل کی پیدائش۔

1980۔ فرانس چوتھا نیوکلیائی ملک بنا۔

1980۔ امریکہ نے ماسکو کے اولمپکس کھیلوں کا بائیکاٹ کیا۔

1983۔ امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1984-کرکٹ ٹیم انڈیا نے شارجہ میں پاکستان کو 58 رنوں سے ہرا کر پہلی مرتبہ ایشیا کپ جیتا۔

1997- امریکہ کے گولف کھلاڑی ایلڈرك ٹائیگر ووڈس 21 برس کی عمر میں یو ایس ماسٹرز چیمپئن شپ جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بنے۔

2013- پاکستان کے پشاور میں ایک بس میں ہوئے دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

2018 ۔65 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان۔ سری دیوی بہترین اداکارہ، ونود کھنہ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ۔

2021-ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی بلبیر سنگھ جونیئر کاانتقال ۔

a3w
a3w